میاں عمیر شریف

میں ایک سماجی ورکر ہوں۔ میں بہت سی آرگنائزیشن کے ساتھ رضاکارانہ خدمات دے رہا ہوں۔ جب میں نے وی ایل جی کو جوائن کیا تو میں نے اس پلیٹ فارم سے ضلعی سطح پر انتظامیہ کے ساتھ کولیبرٹ کر کے سماجی مسائل کو حل کرنے میں ایک وی ایل جی ممبر کے طور پر اپنا کردار ادا کیا جس میں تعلیم، صحت، میونسپل سروسز، جیسی خدمات شامل ہیں۔ 25 مارچ 2024 کو مجھے سماجی خدمات کے اعزاز پر پاکستان سپر لیگ میں ہمارے ہیروز ایوارڈ سے نوازا گیا مجھے فخر ہے کہ میں نے وہاں وی ایل جی کو ریپریزینٹ کیا۔ میرا نوجوانوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ آپ زندگی کے کسی بھی شعبہ سے وابستہ ہیں آئیں اس پلیٹ فارم کو جوائن کریں اور ایک مثبت تبدیلی کا حصہ بنیں